• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرلیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ظلم ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے ہوئے عوام پر ایک اور ظلم و زیادتی قرار دیا ہے۔

منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے اور اسے مہنگائی کے مارے عوام کی بے بسی کا کوئی احساس نہیں ہے۔

عید قربان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس اضافے کو فوری واپس لے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

تازہ ترین