اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو آج نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق نیب تحقیقات جاری ہے، اس حوالے سے نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو خط لکھا، خط بلاول ہاؤس اسلام آباد اور بلاول ہاؤس کراچی بھجوائے گئے ہیں ۔