• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسر کی خودکشی،حادثات میں تین جاں بحق، 7زخمی، شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

راولپنڈی، دولتالہ،کلرسیداں،حسن ابدال، دینہ (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں شدیدذہنی دباؤ کاشکار محکمہ تعلیم کے افسرنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ دریں اثناء دولتالہ میں بلڈنگ میٹریل سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں کلر سیداں کی یونین کونسل غزن آباد کے نواحی علاقہ چھپری اکو میں جہانزیب نامی شخص نے گولی مار کر اپنی بیوی ارباب کو قتل جبکہ بھاوج روبینہ اور بھائی کے سالہ عمران کو زخمی کر دیا۔ مزید برآں براہمہ انٹر چینج کے قریب ایبٹ آباد سے راولپنڈی آنیوالی والی ہائی ایس موٹروے پربے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق چار شدید زخمی ہو گئے ۔ علاوہ ازیں دینہ میں تیز رفتارلو ڈر وین نے مو ٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا، میاں جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی ۔
تازہ ترین