امریکا میں ایک غمگین باپ کی اس وقت دلی تشفی ہوگئی جب اسے اس کی متوفی بیٹی کی 2001 میں کھوجانے والی انگوٹھی واپس پہنچائی گئی، جسے دیکھ کر دکھی باپ کو یوں لگا جیسے کہ یہ اس کی بیٹی نے انگلی میں پہن رکھی ہو۔
واضح رہے کہ نکول ڈیوس نامی ایک نوجوان خاتون کا مئی 2016 میں چھاتی کے کینسر کے سبب 32 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
اب اس کے انتقال کے پانچ برس بعد ریاست مین کے علاقے وائٹ فیلڈ کی ایک خاتون جنھیں یہ انگوٹھی ملی تھی انھوں نے دکھی باپ کے دکھوں میں کمی کے لیے اسی ریاست کے علاقے لزبن میں رہائش پذیر کونارڈ ڈیوس کو یہ پہنچانے کا فیصلہ کیا۔
انگوٹھی واپس پہنچانے کی کوشش کے دوران انھیں پتہ چلا کہ نکول کا انتقال ہوگیا ہے، جس کے بعد اس کے والد کا پتہ تلاش کیا گیا۔
سلور بینڈ لگی اس انگوٹھی کے اندر نکول کا نام موجود تھا۔ مذکورہ خاتون نے اسکے ساتھ ایک پیغام بھی روانہ کیا جس میں تحریر تھا، اس انگوٹھی کی موجودگی سے شاید آپکو دلی سکون ملے۔