امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک شخص نے 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ پر 100 ڈالر کا انعام جیتا اور پھر جیتی ہوئی انعامی رقم کو ری انویسٹ کرکے 50 ہزار ڈالر کا مالک بن گیا۔
کلورٹ کاؤنٹی کے 62 سالہ ولفورڈ براؤن نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ گزشتہ برس سے لاٹری گیمز کھیل رہا ہے اور اس نے جب سے یہ شروع کیا ہے وہ تب سے 5 ہزار ڈالر جیت چکا ہے۔
براؤن کا مزید کہنا تھا کہ اس کی خوش بختی کے باعث اس نے 20 ڈالر کے اسکریچ آف ٹکٹ سے 100 ڈالر کا انعام حاصل کیا جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ اسے ری انویسٹ کیا جائے اور اس کے نتیجے میں اس کا 50 ہزار ڈالر کا انعام لگ گیا۔
اس نے کہا کہ وہ اپنا پینٹنگ کا پیشہ جاری رکھے گیا اور انعامی رقوم اپنے بچوں کے بچوں کے ساتھ شیئر کرے گا۔