• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 جولائی کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اس کے باوجود کشمیریوں کےحوصلے پست نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حق ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کے ماتھے کا جھومر بن چکے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کشمیریوں کی حمایت حاصل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 25 جولائی کو آزاد جموں کشمیر کے الیکشن میں فاتح ہوگی۔

فردوس اعوان نے یہ بھی کہا کہ کشمیری اپنے ہر دلعزیز رہنما وزیر اعظم عمران خان کی راہ تک رہے ہیں۔

تازہ ترین