انگلش سرزمین پر اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتنے والے بابر اعظم کے مداحوں کا کہنا ہے کہ انھیں تو ملک کا وزیراعظم ہونا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد مداحوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بابر اعظم کو پاکستان کا وزیراعظم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی ہیں، وہی سب کچھ ہیں۔
مداح نے ان کا موازنہ پاکستان کرکٹ کے عظیم کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے کیا۔
اس کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت اچھے کرکٹر تھے، وہ ملک کے وزیراعظم بن گئے ہیں تو بابر اعظم تو بہت ہی اچھے ہیں، تو وہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتے۔
اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر اعظم لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم بن کر بھی لوگوں کے دل جیتیں۔