• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ویمن کرکٹر بھی بابر اعظم کی معترف

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس کے بعد انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ بھی بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ 

ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوم ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔ 

 اس میچ میں بابر اعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان کے ساتھ انھوں نے 150 کی پارٹنرشپ بھی بنائی۔ 

بابر اعظم کی اس اننگز کی جہاں دیگر اسٹارز کی جانب سے تعریف کی وہین انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ نے بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا۔ 

انھوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی بھی شیئر کی۔ 


تازہ ترین