• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ بیٹی کی مسلسل حفاظت کرنے والی میں بن گئیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی راہا کپور کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کے بعد اب وہ اپنی بیٹی کی مسلسل حفاظت کرنے والی بن گئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں عالیہ نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام سے راہا کی تمام تصاویر ہٹا دی تھیں، جہاں بچی کا چہرہ نظر آ رہا تھا۔ جبکہ حالیہ جام نگر کے فیملی تعطیلات اور دورہ پیرس کے موقع پر لی گئیں تصاویر بھی ہٹا دی تھیں۔ 

اسی طرح رنبیر کی والدہ اور بچی کی دادی نیتو کپور نے پاپا رازیز سے درخواست کی تھی کہ وہ راہا کی تصاویر نہ بنائیں۔

31 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کی پیدائش کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں جے سیٹھی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ راہا کی پیدائش کے بعد اب وہ مسلسل بیٹی کی حفاظت کرتی ہیں۔ 

انھوں نے کہا ایک بات میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ اچھی چیز ہے لیکن بعض اوقات یہ بری بھی ہوسکتی ہے۔ برا ایک غلط لفظ ہے لیکن یہ ایک ایسی چیز بھی ہے جسے لوگوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ 

عالیہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ جب سے راہا پیدا ہوئی ہیں میں یقیناً مسلسل اسکی حفاظت کرنے لگی ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ اس کی پیدائش کے بعد کے ابتدائی مہینے میرے لیے خوشی کے تھے اور میں نے خوب انجوائے کیا اور سوچا کہ اس وقت اسے میری ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ کی اپریل 2022 میں رنبیر کپور سے شادی ہوئی اور چھ نومبر 2022 کو انکے ہاں بیٹی راہا کپور کی ولادت ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید