پشاور( نمائندہ جنگ) خزانہ میں نجی اسکول پرنسپل نے چوکیدار کے 6سالہ بیٹے کو پھانسی دیکر قتل کردیا تھانہ خزانہ کی حدود لالہ زار کالونی میں چھ سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کردیا، جسم پر چا قو کے وار کے بھی نشا نا ت ہیں بچے کے والدنے الزام لگایاہے کہ اس کے بیٹے کو نجی سکول کے پرنسپل نے قتل کیا ہے،پرنسپل کو خاتون ٹیچر کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا،راز افشا ہونکی کی صورت میں دھمکی دی تھی،، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔محسن خان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھر میںموجودتھا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کے بیٹے کو پھانسی دی گئی ہے اور اسے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی بھی کردیا گیاہے، وہ موقع پر پہنچا تواس کا بیٹا چھ سالہ حسیب اللہ شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جسے وہ طبی امداد کے لئے اسپتال لے جارہاتھا کہ وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مدعی نے پولیس کو بتایاکہ اسکے بیٹے کو نجی اسکول کے پرنسپل نے قتل کیا ہے متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ نجی اسکول میں چوکیدار کی ڈیوٹی کرتاتھا اوراس کے بیوی بھی اس سکول میں ملازمت کرتی تھی 5جولائی کو اس نے اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر سہیل کو ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، اس موقع پراسکول کے پرنسپل نے اس سے کہا تھا کہ اس بارے میں کسی کو بتانا نہیں جواسے بہت ناخوشگوار گزراتھا اگلے روز وہ گیا اور خاتون ٹیچر کے والد کو سارا قصہ سنایا جس کے بعد خاتو ن ٹیچر کو والد نے مذکورہ سکول میں ملازمت سے روک دیا ،اس کے اگلے روز سکول پرنسپل نے اسے اوراس کی اہلیہ کو ملازمت سے نکال دیا اوردھمکی دی کہ میں تم سے اسکا بدلہ لونگا، مدعی کے مطابق پرنسپل نے اس سے بدلہ لینے کے لئے اس کے چھ سالہ بیٹے کو پھانسی دیکر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ہے ۔