کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آواران، خضدار، تربت ، لسبیلہ، گوادر ، پنجگور اور گردو نواح میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34،بارکھان34،دالبندین39، گوادر 36، قلات31،خضدار33،لسبیلہ38، نوکنڈی 41 سبی44،تربت37،ژوب32اور زیارت میں 25ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ گوادر، لسبیلہ اورپسنی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔