پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کا زورٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا شدید گرمی کے باعث شہر بھر کے بازار اور سڑکیں سنسان رہیں عید قریب ہونے کے باوجود گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں جس نے تاجروں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے شہر میں کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کے لہر نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے جبکہ شہری بازاروں کا رخ کرنے سے کترانے لگے شدید گرمی کی وجہ سے بازار اور سڑکیں سنسان ہو کر رہ گئیں اور شہر بھر میں سناٹے کا عالم ہے ۔