• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو وفاقی وزیر امین گنڈاپور سے پوچھ گچھ کرنا چاہئے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی )جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال امن و امان کا مسئلہ، امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم، کیا وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر سے پوچھ گچھ کریں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے بھی عمران خان کو پتا نہیں کیا کیا کہہ چکے ہیں، بینظیر شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر امین گنڈاپور سے پوچھ گچھ کرنا چاہئے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے، ڈسکہ ضمنی انتخاب اور اب آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا وہ اگلے الیکشن کا پرومو ہے، علی امین گنڈاپور کیخلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق علی امین نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ اربوں روپے کے ترقیاتی پیکجز کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور کی پیسے دیتے ہوئے اور ان کے گارڈز کی فائرنگ کرتے ہوئے فوٹیج آئی جو قانون کیخلاف ہے۔

تازہ ترین