• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، کپتان بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فاسٹ بولر میٹ پوٹس کی پلیئنگ الیون میں شمولیت ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے بہتر ہوں، پہلا ٹیسٹ بہت اچھا رہا، دوسرے ٹیسٹ کے منتظر ہیں۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پرفارمنسز اچھی رہی ہیں، میٹ پوٹس اچھی بولنگ کر رہا ہے، ان کنڈیشنز میں بولروں کو آرام بھی دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پچ ہے، اس پر کھیلنا ہے، اس پچ کے عادی ہیں، دیکھتے ہیں کہ یہ پچ کیسا کھیلتی ہے، اُمید ہے ٹاس جیتیں اور بیٹنگ کریں، پہلے گھنٹے یا پھر پہلے روز پچ کا پتہ چل جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید