انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 لاکھ افراد نے زیرو ٹیکس آمدن ظاہر کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 2024ء میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 114 ارب 33 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں 21 لاکھ 66 ہزار 775 افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے اور 52 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 10 لاکھ 35 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی۔
گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔