• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کا صحیح فیصلہ کیا: اعزاز چوہدری

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری—فائل فوٹو
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری—فائل فوٹو

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کا صحیح فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہمیں پُرامن بقائے باہمی کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات کو نارملائز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام ہمسایوں کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں، وہ ہمارے مہمان ہیں، ہم ان کی عزت کریں گے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھی مہمان بن کر ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کو امریکا بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔

واضح رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آ باد کا دورہ کیا تھا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید