• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر نے واضح کہہ دیا وہ استعفا دیں گے نہ بھاگیں گے، عمر داؤد زئی

پاکستان کے لیے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی کا کہنا ہے کہ افغان صدر نے واضح کہہ دیا کہ وہ استعفیٰ دیں گے نہ بھاگیں گے، صدر اشرف غنی افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

 عمر داؤد زئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان عدم اعتماد ہے، عدم اعتماد کا مسئلہ حل کیے جانے تک ایک دوسرے کی نیک نیتی سے مدد نہیں کرسکتے۔

عمر داؤد زئی نے کہا کہ افغان عوام کا تحفظ صدر کی ذمہ داری ہے، طالبان کا بڑے شہروں پر قبضہ مستقبل قریب میں ممکن نہیں، طالبان کی طرف سے کابل پر حملہ کرنے کا امکان انتہائی کم ہے۔

نمائندہ خصوصی افغان صدر عمر داؤد زئی نے کہا کہ جنگ تعطل کی طرف  جاسکتی ہے، جنگ تعطل کی طرف جانے پر واپس مذاکرات کی میز پر جانا ہوگا۔

عمر داؤد زئی نے کہا کہ طالبان کا قبضہ حکومت کی نااہلی نہیں تھوڑا غلط حساب تھا۔

تازہ ترین