• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب پاکستان پروگرام، 16کھرب کے قرضے دیئے جائینگے، شوکت ترین

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) وزیراعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کا 29جولائی کو اجراء کریں گے جس کے تحت کامیاب کاروبار ، کامیاب کسان اور کم لاگت گھروں کےلیے اسکیمیں جاری کی جائیں گی

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ آئندہ تین سے پانچ برسوں میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کم آمدن افراد کو 16کھرب ( 6سو ارب روپے ) کے قرضے دیئے جائینگے،

وزیراعظم 29جولائی کو اجراء کرینگے،کامیاب کاروبار وکسان اور کم لاگت گھروں کی ا سکیمیں شامل ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ شراکت داروں سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی ۔

تازہ ترین