پشاور(نمائندہ جنگ)تھانہ چمکنی کی حدود پشاورٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے جواں سالہ اہلکار کو شہید کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےکانسٹیبل صفدرعلی پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،آبائی گائوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کانسٹیبل تین سال قبل بھرتی ہوا تھا ۔واقعہ کے بعد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی جبکہ تفتیش شروع کردی۔تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق محکمہ انسداددہشتگردی کے کانسٹیبل صفدرعلی سکنہ ذخئی کلے تاروجبہ ،جوپشاور شرقی تھانہ میں تعینات تھے۔