ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں روڈ سفیٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ اور ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب کے احکامات کے مطابق موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نے سٹاف کے ساتھ پولیس ٹریننگ کالج میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے قیام کا مقصد اور روڈ سیفٹی کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور غلط سائڈ سے یو ٹرن لینے سے اجتناب کریں اورکار ڈرائیور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کسی بھی صورت نہ کیا جائے۔