• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سفاری واکرز کلب کے انتخابات، باسکٹ بال ایونٹ کا انعقاد

آزادی کپ (رینجرزفرسٹ)گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ یکم سے 13 اگست تک عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلا جائیگا۔یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر فیصل نواز سے ملاقات کے بعد کیا ٹورنامنٹس میں گرلز ایونٹ اور بوائز ایونٹ کھیلے جائیں گے۔ 

ٹورنامنٹ میں شرکت کی آخری تاریخ 26جولائی ہے 28جولائی کو ٹورنامنٹس کے ڈراز نکالے جائینگے۔کراچی ۔سفاری واکرز کلب کے الیکشن میں سال 2021 -22کے لئے عدنان عاطف چغتائی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

معروف کاروباری اور سماجی شخصیت عدنان عاطف چغتائی طویل عرصے سے سفاری واکرز کلب کے اہم عہدوں پر فائز رہے،دیگر عہدے داروں میں صدر اسرار احمدپیرزادہ نائب صدر محمد اقبالسرپرست سید گلزار شاہ پریس سیکرٹری محمد اکبر جمیل احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید