• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں سیلاب سے ہلاکتیں، کل یوم سوگ منانے کا اعلان

بیلجیئم میں حالیہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں کل (20 جولائی) یوم سوگ منایا جائے گا۔ اس حوالے سے دن کے 12 بجکر ایک منٹ پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بیلجیئم کی وزیر داخلہ اینیلیز ورلندن کے مطابق بیلجیئم کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی قدرتی آفت تھی جس کا ملک کو سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس سیلاب کو 'واٹر بم' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حادثات کیلئے تیار ہوتے ہیں، لیکن اس طرح کے سیلاب کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق حالیہ سیلاب میں ابتک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 19 کی شناخت ہوگئی ہے۔ جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ملک کی پولیس سروس سراغ رساں کتوں کی مدد سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس دوران 54 افراد کو اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے کی بناء پر اسپتال بھی لایا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی کافی حد تک اتر چکا ہے اور اب اس آفت کے اثرات زیادہ بہتر طور پر نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین