• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے ضرورت مند شہریوں کی شادی کیلئے رقم مختص کردی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے ضروت مند شہریوں کو شادی کے لیے رقوم کی فراہمی کے حوالے تقریباً 10 لاکھ ڈالرز کا فنڈ مختص کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے 200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے 37 لاکھ سعودی ریال (9 لاکھ 97 ہزار 80 ڈالرز) تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مذکورہ رقم یتیموں اور مختلف نوعیت کی معذوری کے شکار افراد کی مدد کے جذبے کے تحت جاری کی جارہی ہے۔

تازہ ترین