• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا

اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سبز ہلالی پرچم خاتون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور شوٹر محمد خلیل اختر کے ہاتھوں میں ہوگا۔

ماحور ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

23 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ دوسرا میچ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی۔

جویلین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم چار اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔

تازہ ترین