• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کورونا وائرس کےسبب عائد لاک ڈاؤن میں 27 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیاکی ریاست وکٹوریہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 9 مقامی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نیوساوتھ ویلز میں گزشتہ روز کورونا کے 78 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا نے 9 اگست سے مکمل ویکسی نیشن کرائےہوئےامریکیوں کو ملک میں داخلےکی اجازرت دینےکااعلان کردیا ہے جبکہ دیگر ممالک سے ویکسینیشن کرائےہوئےافراد کو7 ستمبر سے ملک میں داخلےکی اجازت ہوگی۔

برطانوی وزیراعظم نےستمبر کے آخر میں نائٹ کلب، دیگرمقامات پرداخلے کیلئے مکمل ویکسی نیشن کا ثبوت دکھانالازمی قرار دینے کااعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کےآخر سےعوامی مقامات پر داخلےکیلئے کورونامنفی ٹیسٹ  دکھانا کافی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین