• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر دشمنوں نے دارالحکومت پر راکٹ حملے کیئے ہیں: افغان وزارتِ داخلہ

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج عید الاضحیٰ کے روز افغانستان کے دشمنوں نے دارالحکومت کابل کے مختلف حصوں میں راکٹ حملے کیئے ہیں۔

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے یہ بات دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ترجمان افغان وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق داغے گئے راکٹ 3 مقامات پر گرے۔

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے وقت صدارتی محل کے قریب بھی راکٹ حملہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹ صدارتی محل کے قریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی جسے جاری رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کےقریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے، راکٹ صبح 8 بجے داغے گئے جن کی آواز گرین زون تک سنی گئی۔

تازہ ترین