یوکرین کے 97 سالہ ٹینس کھلاڑی کو دنیا کا سب سے طویل العمر ٹینس کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والا 97 سالہ ٹینس کھاڑی ’لیونڈ اسٹانیسلاوسکی‘ 30 سال کی عمر سے ٹینس کھیل رہا ہے جبکہ طویل العمر ہونے کے سبب اب اُن کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونڈ اسٹانیسلاوسکی کو ٹینس کھیلتے ہوئے 50 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے، لیونڈ اسٹانیسلاوسکی کا نام باضابطہ طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
لیونڈ اسٹانیسلاوسکی کی جانب سے ٹینس کھیلنے کا آغاز 30 سال کی عمر میں کیا گیا تھا، وہ ہفتے میں تین دن ٹریننگ کیا کرتے تھے اور اسی ٹریننگ کے حصے کو اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہیں۔
لیونڈ اسٹانیسلاوسکی کئی دہائیوں سے ٹورنامنٹس میں حصہ لیتے آ رہے ہیں جبکہ حالیہ اُن کا ٹارگٹ سپر سنیئر ورلڈ چیمپئین 2021ء ہے۔
اُن کی جانب سے انتظامیہ سے 90 سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی کیٹگری بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔