• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کی آج عید منانے والوں کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے آج کے روز عید الاضحٰی منانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔

شعیب ملک نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں کو عید کی مبارکباد دی ہے جو کہ آج کہ روز عید منا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جو آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو عید کی مبارکباد۔‘


واضح  رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہو گئی، بعض آج اور دیگر بدھ کو عید منائیں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی جائے گی۔

تازہ ترین