• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ یشما گِل کی بکرا منڈی گھومتے ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

بڑی عید کے آتے ہی سب کے پاس ایک ہی مصروفیت ہوتی ہے کہ عید پر قربان کرنے والے اپنے جانور کی دیکھ بھال اور اُس کا خیال کرنا۔

بڑی عید کے قریب آتے ہی بے شمار منڈیاں لگ جاتی ہیں جن میں عوام خریداری کے ساتھ خوبصورت جانور دیکھنے کی غرض سے بھی جاتے ہیں۔


ان منڈیوں میں خواتین کا جانا کافی مشکل ہوتا ہے مگر کچھ خواتین ڈرے بغیر اپنی قربانی کے جانور خود لینے جاتی ہیں، ایسی ہی ایک صورتحال سے یشما گِل دو چار ہیں ۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر یشما گِل کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں برقع پہنے منڈی گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران یشما گِل بیوپاریوں سے جانوروں کی قیمتیں، اُن کی صحت اور قربانی کے فرائض سے متعلق پوچھتی نظر آ رہی ہیں۔


اس دوران یشما گِل جانوروں سے ڈر بھی رہی ہیں مگر اُن کے قریب جا کر اُنہیں پیار بھی کرتے نظر آ رہی ہیں۔

یشما گِل کے سوالوں جوابوں سے تو معلوم ہو رہا ہے کہ وہ اپنی قربانی کا جانور خود لینے منڈی پہنچی ہوئی ہیں مگر انہوں نے جانور لیا بھی یا نہیں اس کا انہوں نے اپنی ویڈیوز میں نہیں بتایا ہے۔

تازہ ترین