• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پیگاسس کے ذریعے صحافیوں کی جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات


فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے فرانسیسی صحافیوں کی جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

فرانسیسی پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعے موروکون انٹیلی جنس سروسز نے فرانسیسی صحافیوں کی جاسوسی کی۔ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تحقیقات میں پرسنل پرائیویسی، ذاتی الیکٹرانک ڈیوائسز تک فراڈ کے ذریعے رسائی کے الزامات سمیت 10 الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انویسٹی گیٹو ویب سائٹ میڈیا پارٹ نے گذشتہ روز جاسوسی کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے اس کے صحافیوں کی جاسوس سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔

دیگر فرانسیسی خبر ایجنسیوں کے صحافیوں کو بھی جاسوسی سافٹ ویئر سے ہدف بنایا گیا، موروکو نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی جاسوسی کیلئے کمپیوٹر سافٹ ویئر حاصل نہیں کئے۔

تازہ ترین