• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر الدین شاہ نے اپنی اداکاری سے کئی نسلوں کو متاثر کیا، رندیپ ہودا

بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں کے اداکار رندیپ ہودا نے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کو انکی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

رندیپ نے منگل کو ایک دل کو چھولینے والی تحریر میں سینئر بالی ووڈ اداکار کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ نصیرالدین شاہ نے اپنی اداکاری کے جوہر سے کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے اور نوجوان اداکار اس بڑے مقام تک پہنچنے کے خواب دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ رندیپ ہودا نے اپنی اداکاری کی کیریئر کا آغاز 2001 کے رومانی ڈرامہ مون سون ویڈنگ سے کیا، جس میں نصیر الدین شاہ نے اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ وہ نصیر الدین شاہ کے تھیٹر ٹراوپ موٹلے میں بھی شامل رہے ہیں۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رندیپ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی فلم جان دے جس میں انھوں نے نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کیا تھا، اس کی ایک تصویر لگائی اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اگر میرے سفر میں آپ سے ملاقات نہ ہوئی ہوتی تو میں کہا ہوتا؟

میں آج بھی بیس برس قبل کے اس وقت کو یاد کرتا ہوں، اور مجھے آپ سے تشکر کا احساس ہوتا ہے، آپکے لیے دعاگو کہ آپ ایسی کئی سالگرہ اسی طرح منائیں۔

تازہ ترین