• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا کی گرفتاری، اسی لیے میں بالی ووڈ انڈسٹری کو گٹر کہتی تھی، کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع بیانات جاری کرنے کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو، جو پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں انھیں پیر کی رات ممبئی پولیس نے غیراخلاقی فلموں کی پروڈکشن اور ان کی ایپس پر اسٹریمنگ کے کیس میں حراست میں لے لیا ہے۔

کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ اسی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کو گٹر کہتی رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی، میں اپنی آئندہ آنے والی پروڈکشن جسے ’تیکو ویڈز شیرو‘ کا نام دیا گیا ہے اس میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں تخلیقی انڈسٹری کے اندر مضبوط اقدار اور ضمیر  کی ضرورت ہے، اور یقیناً اس میں کردار کی بڑی اہمیت ہے۔

تازہ ترین