اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں خاتون کو قتل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق سینئر افسران نے واردات کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ خاتون کے قتل میں ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔