• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں گزشتہ مالی سال میں 18 جبکہ جون میں 70 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.28 فیصد جبکہ جون میں 70.67 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے، گزشتہ مالی سال میں برآمدات سے ملک کو 25.304 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2021 میں پاکستانی برآمدات کاحجم 426126 ملین روپے ریکارڈ کیاگیا جومئی 2021 کے 256105ملین روپے کے مقابلہ میں 66.39 فیصد اورجون 2020 کے 263985 ملین روپے کے مقابلہ میں 1.42 فیصدزیادہ ہے۔ امریکی ڈالر میں جون 2021میں 2.729ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مئی 2021 کے 1.671 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 63.32 فیصد اورجون 2020 کے 1.599 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 70.67 فیصدزیادہ ہے۔ جون 2021 میں نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 64,187 ملین روپے، ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے 50,895ملین روپے، بیڈوئیر46,694 ملین روپے، سوتی ملبوسات 31,980 ملین روپے، سوتی دھاگا 18,885 ملین روپے، چاول 18,190 ملین روپے، تولیے 15,465 ملین روپے، میڈاپ آرٹیکلز 12,342 ملین روپے، میوہ جات 11,792 ملین روپے اورباسمتی چاول کی برآمدات سے 10,722 ملین روپے حاصل ہوئے۔نیٹ وئیر کی برآمدات میں جون کے دوران 75.62 فیصد، ریڈی میڈگارمنٹس 66.64فیصد، بیڈوئیر70.03 فیصد، سوتی ملبوسات 48.77 فیصد، سوتی دھاگا 53.90 فیصد، رائس 3.22 فیصد، تولیہ 58.99 فیصد، میڈاپ آرٹیکلز75.66 فیصد، فروٹس 112.47 فیصد اورباسمتی چاول کی برآمدات میں 46.68 فیصد کی نموہوئی۔

تازہ ترین