• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، سپریم کورٹ کے سابق جج محمد موسیٰ لغاری انتقال کرگئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس محمدموسیٰ لغاری علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔جسٹس محمدموسی لغاری کے بھائی وسابق جنرل سیکرٹری حیدرآباد ہائی کورٹ بار ممتاز عالم لغاری نے کہاہے کہ ان کی نماز جنازہ منگل کی صبح ٹنڈوالہیار کے گوٹھ دھنگانو بوزدار میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔حیدرآباد ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران اوروکلا نے سپریم کورٹ کے جج محمدموسی لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ممتاز عالم لغاری اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیااوردعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔

تازہ ترین