• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ پیک سر کرنیوالے جنوبی کوریائی کوہ پیما واپسی پر ہلاک

8047 میڑ بلند براڈ پیک سر کرنیوالے کوہ پیما کیم ہانگ بن چوٹی سے واپسی پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ جنوبی کوریائی کوہ پیما کی موت سے تمام کوہ پیما افسردہ ہوگئے۔

کوہ پیما علی رضا سدپارہ کا کہنا ہے کہ کیم ہان بن کی موت پہاڑ سے گرنے کے باعث ہوئی۔

ستاون برس کے کوہ پیما تیس برس پہلے فراسٹ بائیٹ کے سبب دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کھو بیٹھے تھے۔

کیم ہانگ بن پہلے اسپیشل کوہ پیما تھے جنہوں نے دنیا کی تمام بلند چودہ پہاڑی چوٹیاں سر کی تھیں۔

تازہ ترین