• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرہ سے بچاؤ کی ٹیکہ مہم نومبرمیں شروع کرنے کافیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کے خصوصی احکامات پر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس منعقدکیاگیا۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نوخسرہ سے بچاؤ کے ٹیکہ جات کی مہم نومبر میں منعقد کافیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 12 اضلاع میں اس سال 50 کے قریب مقامات پر خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔ اگرچہ لاہور اور راولپنڈی میں 44 یونین کونسلز میں مہم کا انعقاد کیا گیا،تاہم صوبہ بھر میں موثر مہم چلانااشد ضروری ہے جس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین