• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کیساتھ ہتک آمیز رویہ تشویشناک ہے ،سیاسی و مذہبی جماعتیں

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں،صحافتی واخباری تنظیموں ،وکلاء ،ڈاکٹرز ،تاجررہنماؤں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس کی جانب سے صحافی فضل تواب پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافت ریاست کاچوتھا ستون ہے لیکن پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ تشویشناک ہے ،یہ واقعہ آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے آئی جی پولیس معاملے کانوٹس لیکر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ،ان خیالات کااظہار بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف، جنرل سیکرٹری فتح شاکر،بلوچستان ایڈیٹرز فورم،ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان ،جمعیت کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع ،جنرل سیکرٹری آغا محمودشاہ ،بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، ارکان صوبائی اسمبلی ،حاجی نواز خان کاکڑ،مولوی عزیز اللہ ،میرزابد علی ریکی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،ارکان صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی ،اخترحسین لانگو، احمدنواز بلوچ، پارٹی رہنماء غلام نبی مری،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیرشیخ جعفر خان مندوخیل،مرکزی نائب صدر آغا شاہ زیب درانی ،بلوچستان عوامی پارٹی کےمرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظور احمدکاکڑ ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی، حاجی ولی نورزئی، میرعبدالکریم نوشیروانی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی ا سمبلی نصراللہ
تازہ ترین