کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کوچز میں کمی کی وجہ سے اس بار عید اسپیشل ٹرین صرف کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلائی گئی جبکہ کوئٹہ سے کوئی اضافی ٹرین نہیں چلائی گئی، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ویران رہا، عید کے موقع ہر ریل گاڑیاں اگر نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جائیں تو بھی مسافر جانے کو تیارہونگےپورے ملک میں بند ریل گاڑیوں کو چلایا جارہا ہے ،لیکن کوئٹہ ڈویژن کے مسافر اس سہولت سے محروم ہیں ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ سے پانچ سو مسافروں کو لیکر جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ ہوئی ،اس موقع پر مسافروں کاکہنا تھاکہ پورے ملک میں بند ریل گاڑیوں کو چلایا جارہاہے، لیکن کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کو ویران کردیا گیا ہے ریل میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی بکنگ اور ریل کا سفر کرناکڑا امتحان بن چکا ہےعید کے موقع پر ریل گاڑیاں اگر نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جائیں تو بھی مسافر جانے کو تیار ہونگے، کیونکہ ریل کا سفر اب بھی سستی اور محفوظ سواری ہے ،انھوں نے کہاکہ ماضی میں بلوچستان میں 8ریل گاڑیاں اندرون ملک چلتی تھیں جبکہ کوئٹہ سے زاہدان تک مہینے میں 3مسافر ریل گاڑیاں اور مال گاڑیاں روزانہبین الاقوامی روٹ پرچل رہیتھیں اور ریل کا پہیہ غریب لوگوں کی روزگار فراہمی کا سب سے بڑا رزیعہ تھا جسے بند کرکے اب صرف جعفر ایکسپریس چلائی جارہی ہے۔ کوئٹہ سے چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو بند کرنا زیادتی کے مترادف ہے۔