• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہولڈاپ میں 5 ملزمان گرفتار منشیات برآمد،مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کی زیر نگرانی تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے جنرل ہولڈ اپ میں حصہ لیا جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام تھانہ جات کی نفری کے علاوہ پی او سٹاف، سی آئی سے سٹاف بھی شامل رہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا ،5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے، 3 ملزمان سے ساڑھے 3 کلو چرس اور 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی گئی، 41 گاڑیوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند کیا گیا ۔
تازہ ترین