• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، گیس بحر ا ن، عوام مہنگے دا مو ں ایل پی جی خرید نے پرمجبور

پشاور(وقائع نگار) پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس بحران نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں نے اس حوالے سے سوئی گیس حکام سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کر دیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے شہر کے مختلف علاقوں اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں کئی دنوں سے گیس غائب ہے جسکے باعث شہری ایل پی جی گیس سلنڈاستعمال کرنے پر مجبور ہے۔ شہریوں کے مطابق ہمیں بتایا جائے کہ سوئی گیس کہاں چلا گیا ہے، آج عیدالاضحی ہے لیکن گیس نہیں ہے ۔ شہریو ں نے کہا ہےکہ حکام اس معاملے کا جلدازجلد حل نکالیں بصورت دیگر ہم ہر قسم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔
تازہ ترین