• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس عید پر بہتر مستقبل کی اُمید رکھیں: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے تمام اُمتِ مسلمہ اور دُنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ’میرے تمام دوستوں، عزیزوں اور مداحوں کو عید مبارک ہو۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’اس عید، اللّہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، آمین۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بہتر مستقبل اور مضبوط ایمان کے لیے اللّہ تعالیٰ سے دُعا کریں۔‘

شاہد آفریدی کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں عید مبارک لالا کہتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین