معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پولیس آپریٹر کا موٹر وے پر پھنسے طلبہ کے گروپ کی مدد سے انکار ناقابلِ قبول ہے۔
ایک بیان میں شہزاد رائے نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی کارکردگی ناکافی ہے۔
انہوں نے موٹر وے پولیس سے ہیلپ لائن آپریٹرز کی ہنگامی بنیادوں پر تربیت کی اپیل بھی کی۔
معروف گلوکار نے مزید کہا کہ ہم ایک اور موٹر وے زیادتی کیس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
شہزاد رائے نے جس واقعے کی طرف اشارہ کیا وہ ایک خاتون نے 20 جولائی کوسوشل میڈیا پرشیئر کیا تھا۔