• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ریسٹورنٹ میں عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار


لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار ہوگئی۔

عابد شیر علی نے واقعے سے متعلق کہا کہ وہ ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ یہ فیملی آئی اور برا بھلا کہنے لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیملی نے ہمیں کہا کہ آپ لوٹی دولت سے کھانا کھارہے ہیں، اس پر تکرار ہوئی۔

مخالف فیملی نے موقف اختیار کیا کہ عابد شیر علی کی فیملی نے قطار توڑی جس پر سب ہی ناراض ہوگئے۔

اس معاملے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھی موقف ظاہر کیا اور کہا کہ عابد شیر علی نے پہلے سے بکنگ کروائی ہوئی تھی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے مزید کہا کہ عابد شیر علی نے کوئی قطار نہیں توڑی۔

تازہ ترین