باجوڑ کے علاقے راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈیم سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 4 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈیم میں ایک کشتی ڈوبی تھی جس کے مدد کے لیے جانے والی 2 مزید کشتیاں بھی ڈوب گئیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو والی کشتیوں میں 7 افراد سوار تھے وہ بھی ڈوب گئے ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔
راغگان ڈیم میں ناقص انتظامات کے باعث رونما ہونے والے واقعے کے خلاف راغگان بازار میں عوام نے احتجاج بھی کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈوبنے والی پہلی کشتی میں 18 افراد سوار تھے، جن کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، دونوں کشتیوں میں سوار افراد کو بچانے کے لیے تیسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔
حکام کے مطابق راغگان ڈیم میں لاپتہ 20 افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔