• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھرطوفانی بارش، حادثات میں خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی


صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے  مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث تین مکانات کی چھتیں گر گئیں۔

بارش کے باعث درخت گرنے سے مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

ترجمان سیپکو کے مطابق طوفانی بارش کے نتیجے میں 60 فیڈرزٹرپ ہوئے جن میں سے 9 کی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین