• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش


سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، دن بھر درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی، جس کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید