وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین میں اپنے دورے کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے داسو واقعے کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دورۂ چین کی ہدایت کی گئی تھی۔
شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا چین اور پاکستان کے تعلقات متاثر کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کریں گے۔