• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کو کئی سُپرہٹ فلمیں دینے والی وراسٹائل بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے یوٹیوب پر 1 ملین سبسکرائیبرز ہونے پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔


انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یوٹیوب پر 1 ملین سبسکرائیبرز، آپ سب کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ  ’اس خصوصی ویڈیو کو شیئر کرنے میں بہت پرجوش ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب اس سے محظوظ ہوں گے۔‘

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 25 ملین فالوورز ہونے پر بھی مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی تھی ۔

تازہ ترین