• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: بجلی کی بحالی میں تاخیر پر فیسکو افسران معطل


فیصل آباد کے فیسکو ریجن میں بارش کے باعث معطل بجلی کی بحالی میں تاخیر پر وزیرِ پاور ڈویژن حماد اظہر نے نوٹس لے لیا۔

وزیرِ پاور ڈویژن حماد اظہر نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث معطل بجلی کی بحالی میں تاخیر پر کئی فیسکو کے افسران کو معطل کر دیا۔

ترجمان فیسکو کے مطابق معطل بجلی کی بحالی میں تاخیر پر ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن اور ایکسیئن آپریشن عبد اللّٰہ پور کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان فیسکو کا یہ بھی کہناہے کہ فیسکو کے ایس ای فرسٹ کو بھی بجلی کی بحالی میں تاخیر پر معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین